شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کو نشانہ بنانے کی بھارتی سازش ناکام

08:02 PM, 24 Jun, 2021

اسلام آباد: بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شکست ہوئی ہے۔بھارت کی پاکستان کو دہشت گردی کے حوالے سے نشانہ بنانے کی سازش  ناکام ہو گئی ہے ۔

نیو نیوز کے مطابق بھارت کی ایس سی او پروٹوکول میں کالعدم تنظیموں کے نام ڈلوانے  کوشش ناکام ہو گئی ہے۔  بھارت نے اپنا ایف اے ٹی ایف پروپیگنڈا شنگھائی تعاون تنظیم کے اعلامیہ میں ڈلوانے کی کوشش کی مگر اس کو شکست ہوئی۔

 مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کو بے نقاب کیا ۔افغانستان میں بھارت کے ناپاک عزائم بھی عالمی سطح پر بے نقاب  ہوئے ۔ایک بار پھر شنگھائی تعاون تنظیم میں اجیت دوول کو منہ کی کھانا پڑی۔

مزیدخبریں