ٹی وی اینکر کا لائیو خبرنامہ میں تنخواہ نہ ملنے کا شکوہ 

07:50 PM, 24 Jun, 2021

زامبیا:ٹی وی اینکر نےلائیو خبرنامہ میں انتظامیہ کا پول کھول دیا ۔لائیو خبر نامہ میں ٹی وی اینکر نے تنخواہ نہ ملنے کا شکورہ کر دیا جس کے بعد فوری طور پر خبرنامہ کو منقطع کر دیا گیا .

ٹی وی اینکر کا تنخواہ مانگنا جرم بن گیا ،اپنے حق کیلئے آواز اٹھانے والے اینکر پر نشہ کرنے کا الزام لگا دیا گیا ،افریقی شہر زامبیا میں ٹی وی اینکر نے آن سکرین پر تنخواہ نہ ملنے کا شکوہ شروع کرد یا ، ٹی وی اینکر نے لائیو  نشریات  کے دوران اچانک اپنے اور ساتھیوں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی شکایت کر ڈالی۔

آن ائیر سکرین پر چلنے والے اس خبر نامہ کو فوری طور پر منقطع کر دیا گیا اور انتظامیہ نے ٹی وی اینکرکی اس حرکت پر اُس کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے الزام لگا یا کہ ٹی وی اینکر نشے کی حالت میں تھا ۔

مزیدخبریں