زامبیا:ٹی وی اینکر نےلائیو خبرنامہ میں انتظامیہ کا پول کھول دیا ۔لائیو خبر نامہ میں ٹی وی اینکر نے تنخواہ نہ ملنے کا شکورہ کر دیا جس کے بعد فوری طور پر خبرنامہ کو منقطع کر دیا گیا .
ٹی وی اینکر کا تنخواہ مانگنا جرم بن گیا ،اپنے حق کیلئے آواز اٹھانے والے اینکر پر نشہ کرنے کا الزام لگا دیا گیا ،افریقی شہر زامبیا میں ٹی وی اینکر نے آن سکرین پر تنخواہ نہ ملنے کا شکوہ شروع کرد یا ، ٹی وی اینکر نے لائیو نشریات کے دوران اچانک اپنے اور ساتھیوں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی شکایت کر ڈالی۔
This is where Zambian legend at KBN TV, Kabinda Kalimina, went on LIVE tv to demand his unpaid salary during the main news bulletin.
— Emma Adu-Gyamfi (@iam_adugyamfi) June 24, 2021
Herh ???? pic.twitter.com/5WXvN5VMdp
آن ائیر سکرین پر چلنے والے اس خبر نامہ کو فوری طور پر منقطع کر دیا گیا اور انتظامیہ نے ٹی وی اینکرکی اس حرکت پر اُس کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے الزام لگا یا کہ ٹی وی اینکر نشے کی حالت میں تھا ۔