لاہور: صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا پانچویں جماعت کے بورڈ امتحانات ختم کرنے کے بعد اب ہم آٹھویں جماعت کا امتحان بھی ختم کرنے جا رہے ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم اس بات کا اعلان انہوں نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں صوبے میں تعلیم کی صورتحال بارے آگاہ کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تعلیم گھر کھولا اور ایک لاکھ بیس ہزار ٹیچرز رجسٹرڈ کیے جبکہ 1200 پہلے سکول اپ گریڈیشن کیے، سات ہزار مزید سکولوں کو اپ گریڈ کرنے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ایلمنٹری سکولز میں شام کے اوقات میں کلاسز کا جلد آغاز ہوگا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اپوزیشن کے دور میں سکول ایجوکیشن میں ویڈیو کال کا نظام نہیں تھا۔ ایک ٹیچرز کے ٹرانسفر کیلئے ڈیڑھ لاکھ تک رشوت لی جاتی تھی۔ ای ٹرانسفر کے ذریعے ہم نے ٹیچرز کے ٹرانسفر کو آسان بنایا
صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ بغیر کوئی رقم خرچ کئے ہم نے ای ٹرانسفر ایپ تیار کی، آج ٹیچر گھر بیٹھ کر اپنے ٹرانسفر، ریٹائرمنٹ اور اے سی آر کیلئے آن لائن اپلائی کر سکتا ہے۔ اپوزیشن کی کارکردگی دیکھی جائے تو انہوں نے گزشتہ دس سالوں میں کوئی کام نہیں کیا تھا۔ ہم نے دو ہزار سکولز میں کلاس روم بنائے اور 400 سو ای لائبرییز ہم نے بنائیں جبکہ پانچ سال بعد جب ہم چھوڑ کر جائیں گئے سارا سسٹم موبائل فونز پر ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) والے چاہتے ہیں کہ صوبے کی عوام کو جاہل رکھا جائے جبکہ یہ آگے نہ بڑھیں اور انہیں ووٹ ڈالتے رہیں۔