ساجد سدپارہ کا کے ٹو پہاڑ سر کرنے کی مہم شروع کرنے کا اعلان

06:26 PM, 24 Jun, 2021

اسلام آباد: قومی ہیرو علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے کل سے پھر کے ٹو پہاڑ سر کرنے کی مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوہ پیما ساجد سدپارہ نے کل کے ٹو روانہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کے ٹو جا کر مرحوم والد اور ان کے ساتھی جان سنوری پر ڈاکیومنٹری بنانا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کے ٹو سر کرنے کے سفر میں غیر ملکی کوہ پیما بھی ساتھ ہوں گے اور اس مہم میں 40 سے 45 دن لگ سکتے ہیں۔ گلگت بلتستان حکومت سے کےٹو سرکرنے کی بات کی لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ کوہ پیمائی ایک ایڈوینچر ہے جس کا شوق مرحوم والد کو دیکھ کر ہوا۔

خیال رہے کہ پاکستان کے ہیرو محمد علی سد پارہ کو دنیا کی 14 بلند چوٹیوں میں سے 8 کو سر کرنے کا اعزاز حاصل تھا تاہم رواں سال فروری میں موسم سرما میں کے ٹو کی مہم ان کی آخری مہم ثابت ہوئی اور وہ اپنے غیرملکی کوہ پیما ساتھی کے ساتھ لاپتا ہو گئے۔

محمد علی سدپارہ اور غیر ملکی کوہ پیما کی تلاش کے لیے پاک فوج اور دیگر اداروں نے ریسکیو آپریشن بھی کیا لیکن کوہ پیماؤں کا کچھ پتا نہیں چل سکا۔

مزیدخبریں