وزیراعظم کا اپنے دیرینہ دوست طلعت محمود کے انتقال پر اظہار افسوس

وزیراعظم کا اپنے دیرینہ دوست طلعت محمود کے انتقال پر اظہار افسوس
سورس: file

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے اپنے دیرینہ دوست طلعت محمود کی وفات پر دکھ اور افسوس کاا ظہارکیا۔

ٹویٹرپر اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنے دیرینہ دوست طلعت محمود کی وفات پر غمزدہ ہوں، انہیں دوستوں میں ہمیشہ یا د رکھا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتاہوں اور ان کے لئے دعا گو ہوں ۔