اپوزیشن سے خطرہ نہیں، نوازشریف کیلئے مشکل دن شروع ہوگئے: شیخ رشید

05:48 PM, 24 Jun, 2021

اسلام آباد :  وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کے لیے مسائل کے دن شروع ہوگئے ہیں۔ میاں نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ برطانیہ سے 15 روز تک مجرموں کی حوالگی کے معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ 

                                                                                       

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپوزیشن سے کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں۔ آج کے فیصلے سے اندازہ ہو جانا چاہیے کہ بات کہاں جا رہی ہے۔ اپوزیشن عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کو افسوس ہے کہ نواز شریف دھوکے سے فرار ہوئے، وہ ایک ٹکٹ میں دو مزے لے رہے تھے، انہوں نے اپنا کیس خود خراب کیا۔ مریم نواز نےعندیہ دیا تھا کہ ان کے والد صحتمند ہیں۔ یہ سب باتیں ان کے خلاف جا رہی ہیں۔ نواز شریف کو واپس لانے سے بہتری آ سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف واپسی کیلئے حکومت کو کامیابی ہوتی ہے یا نہیں؟ یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔ عمران خان چاہتے ہیں کہ نواز شریف کو پہلی فرصت میں واپس لایا جائے۔

مزیدخبریں