العزیزیہ اور ایون فیلٖڈ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیلیں خارج،سزا برقرار

05:07 PM, 24 Jun, 2021

اسلام آباد:اسلام اباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی ایون فیلڈ اور العزیز یہ ریفرنس میں اپیلیں خارج کردی ہیں .نوازشریف کو احتساب عدالت کیجانب سے دی گئی سزائیں برقرار رہیں گی .

نیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز  محفوظ کیا گیا فیصلہ  سنا دیا ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سنایا۔سابق وزیر اعظم کی اپیلوں کا 9 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا ہے

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی غیر موجودگی میں انکی دونوں اپیلیں خارج کی جاتی  ہیں ۔نواز شریف جب سرنڈر کرے تو انہیں دوبارہ عدالت سے رجوع کا حق حاصل ہوگا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو فئیر ٹرائل کے کئی مواقع فراہم کیے گئے،  تاہم عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

نواز شریف اس وقت عدالتی اشتہاری  ہیں اور ان اپیلوں پر میرٹ پر سننے کا حق کھو چکے۔ نواز شریف جب خود کر سرنڈر کرے گا۔ تب ہی قانون کے مطابق ان کو فئیر ٹرائل کا حق دیا جائے گا۔احتساب عدالت نے نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سات سال   جبکہ ایون فیلڈ میں دس سال قید کی سزا سنائی تھی ۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 2018 میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو ایون فیلڈ میں دس سال اور العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سات قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کو بری کردیا گیا تھا۔

مزیدخبریں