وزیر اعظم عمران خان اور بل گیٹس میں ٹیلی فونک رابطہ ،تفصیلات سامنے آگئیں

05:01 PM, 24 Jun, 2021

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں پولیو کے خاتمے اور کورونا کے تناظر میں صحت عامہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیر اعظم عمران خان نے بل اینڈ  ملینڈا فاؤنڈیشن کے اقدامات کو سراہا۔

 وزیراعظم نے کورونا کی تیسری لہر کے دوران پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا،عمران خان نے کہا پولیو کا خاتمہ ہماری قومی ترجیح ہے ،کورونا کے باوجود پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی مہم کو مزید تیز کیا گیا ۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا پاکستان پولیو کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھا رہا ہے ،پولیو کے خاتمے کیلئے 7 سے 11 جون  تک مہم چلائی گئی ،مہم کے دوران 3 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے،توقع ہے جلد شراکت داروں کے تعاون سے پولیو کو ختم کریں گے ۔

مزیدخبریں