اسلام آباد :وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے آئی ایم ایف کےساتھ مجموعی طورپر 471 ارب کامعاہدہ ہے ،اس سلسلے میں گزشتہ روز بھی آئی ایم ایف سے بات چیت ہوئی ہے ،آئی ایم ایف 150 ارب کا پرسنل انکم ٹیکس مزید لگوانا چاہتا ہے ،آئی ایم ایف کے پیکج کی منظوری ماہ ستمبر تک ہو سکتی ہے ۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے بڑی خبر دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستانیوں پر 150 ارب کا پرسنل انکم ٹیکس مزید لگوانا چاہتا ہے ،آئی ایم ایف کی نئی شرائط کے مطابق بجلی گیس کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ ہو جائے گا جس کیلئے پاکستان آئی ایم ایف سے مذاکرات کا کر رہا ہے تاکہ عوام پر بوجھ نہ پڑھے ۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی حالیہ شرائط سے بجلی ٹیرف بڑھانے سے مہنگائی ،صنعتوں کی پیداوار متاثر ہو گی ،آئی ایم ایف کےساتھ چھٹے،ساتویں دورکےمذاکرات ستمبرمیں ہوں گے،انہوں نے کہا آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 5 سے 7 جولائی تک ہونا تھا لیکن اب ستمبر میں ایگزیکٹو بورڈ میں پاکستان کا کیس منظور ہونے کا امکان ہے ۔