لاہور: ترک میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکام نے افغانستان میں اپنے مفادات کا تحفظ یقینی بنانے کی کوشش کے تحت افغان طالبان سے دوحہ میں خفیہ ملاقات کی ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق افغان طالبان اور بھارتی حکام کی براہ راست خفیہ ملاقات اسی ماہ ہوئی ہے جس کی تصدیق قطر کے خصوصی مندوب ماجد القحطانی نے کی ہے، ترک میڈیا کا کہناہے کہ بھارت کے وزیرخارجہ جے شنکر نے 9 اور 15 جون کو دوحہ کا دورہ کیا تھا۔
اس معاملے پر مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی سوال کیا ہے کہ اگر مودی سرکار طالبان سے بات کرسکتی ہے تو پاکستان سے کیوں نہیں؟ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار اگر طالبان سے بات کررہی تو مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے پاکستان سے بات کرنی چاہیے اور خطے میں امن لانا چاہیے۔