امریکی پرچم نذر آتش ہونے پر کانگریس کا کچھ نہ کرنا باعثِ عار ہے، ٹرمپ

امریکی پرچم نذر آتش ہونے پر کانگریس کا کچھ نہ کرنا باعثِ عار ہے، ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ یہ بات باعثِ عار ہے کہ کانگریس ، امریکی پرچم جلانے والے مجرموں کے حوالے سے کچھ نہیں کر رہی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنی ٹویٹ میں امریکی صدر نے کانگرس سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی پرچم نذر آتش کیے جانے کا جرم روکنے کے لیے فوری طور پر حرکت میں آئے۔

اس سے کچھ دیر قبل ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں اعلان کیا تھا کہ ٹِم سکوٹ اور سینیٹ کے ریپبلکن ارکان آئندہ روز ایک قانونی بل رائے شماری کے لیے پیش کریں گے۔

ٹرمپ نے اس قانون کو "عظیم" قرار دیتے ہوئے بتایا کہ یہ قانون "جسٹس لا" ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ اس قانون سے اعتماد بحال ہو گا اور یہ معاشرے کو پر امن رکھنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ مذکورہ بل کی منظوری کے بعد اسے جلد از جلد قانون میں بدل دیا جائے گا۔امریکی صدر نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ ملک میں تاریخی مقامات اور یادگاروں کے تحفظ کے لیے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کریں گے۔ یہ اعلان کئی امریکی ریاستوں میں مظاہرین کے ہاتھوں تاریخی شخصیات کے مجسموں کو توڑے جانے اور گرانے کے بعد سامنے آیا۔

ان مجسموں میں نمایاں ترین کرسٹوفر کولمبس اور سابق صدر جارج واشنگٹن کے مجسمے ہیں۔ٹرمپ نے منگل کے روز خبردار کیا تھا کہ مجسموں اور قومی نشانیوں کو خراب کرنے سے متعلق جرائم کی سزا 10 برس تک کی جیل ہے۔