میں نے کبھی بھی سپر سٹار بننے بارے نہیں سوچا‘ماہرہ خان

میں نے کبھی بھی سپر سٹار بننے بارے نہیں سوچا‘ماہرہ خان

اسلام آباد : اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ وہ جانتی تھیں کہ وہ اداکارہ بنیں گی لیکن انہوں نے کبھی بھی سپر سٹار بننے بارے نہیں سوچا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرہ نے  کہا کہ وہ سکول میں بہت شرمیلی تھیں لیکن وہ جانتی تھیں کہ ایک دن وہ اداکاری کریں گی۔

انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ انہوں نے کبھی بھی سپر سٹار بننے کی خواہش نہیں کی ہے۔ماہرہ خان نئی فلم “نیلوفر” میں اداکار فواد خان کے ساتھ جلوہ گرہوں گی ، فلم رواں سال سینما کی زینت بنے گی۔

اس سے قبل انہوں نے بول، بن روئے، ہو من جہاں سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ ہم سفر اور شہر ذات سمیت کئی ڈراموں میں بھی انہوں نے یادگار کردار نبھائے۔