اسلام آباد :اداکارہ اقراءعزیز نے کہاکہ وہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دیتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وہ زیادہ پراجیکٹ میں کام کرنے کی قائل نہیں ہیں ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ کم مگر معیاری کام کریں ۔
ان کا کہنا تھاکہ وہ ہر کردار میں جدت چاہتی ہیں ، ایک جیسے کردار آپ کی اداکاری کو متاثر کرتے ہیں اور سیکھنے کا مارجن کم ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ ڈرامہ سیریل ”جھوٹی“ میں شوہر اداکار یاسر حسین کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔