امریکہ کا ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای پر بھی پابندیاں عائد کرنے کا اشارہ

10:32 PM, 24 Jun, 2019

نیویارک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر مزید پابندیاں عائد کر رہے ہیں جن کا اطلاق ایران کے رہبر اعلیٰ خامنہ ای کے دفتر پر بھی ہوگا ۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر اضافی پابندیوں کی وجہ  امریکی ڈرون کو گرانے کے علاوہ اور کئی دیگر وجوہات بھی ہیں ، ایران پر دبائو جاری رکھیں گے اور ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے ، ان پابندیوں کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں ۔

حالیہ ہفتوں میں دونوں ملکوں کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے ، اس سے پہلے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔

مزیدخبریں