امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی سعودی عرب میں شاہ سلمان سے اہم ملاقات

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی سعودی عرب میں شاہ سلمان سے اہم ملاقات
کیپشن: image by facebook

جدہ : سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران جدہ میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے جدہ میں ملاقات کی ہے ، دونوں حکام نے باہمی تعاون اور سٹریٹیجک تعلقات پر بات چیت کی ہے ۔

ملاقات کے دوران دونوں سعودی عرب میں امریکہ کے سفیر ، سعودی وزیر خارجہ اور دیگر سرکاری اہلکار بھی موجود تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے دو ہزار پندرہ کے معاہدے کو یکطرفی طور پر منسوخ کرنے کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔