اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف سمیت دیگر افراد کو بیرون ملک جانے دیا جائے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف اور ان سے جڑے دیگر لوگوں کو بیرون ملک جانے دیا جائے ، انھوں نے کہا کہ اپنی وزارت کی ایک سال کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھ رہے ہیں .
ایک سال کی رپورٹ پیش کر دی ہے ، ریلوے کی کمائی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ وزارت میں اے کیٹیگری کی ترقی ہونی چاہئے .
ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ قطری امیر کے دورہ پاکستان سے ملک میں بھاری سرمایہ کاری ہو گی اور اطلاعات آ رہی ہیں کہ تین سے سات ارب ڈالر کے درمیان سرمایہ کاری ملک میں آئے گی جوکہ بہترین ہے ، ملکی حالات میں نمایاں بہتری آئے گی ۔