لاہور:ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہبازگل نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لیگی کارکن پریشان ہیں کہ شہباز شریف کے بیانیے کے ساتھ چلیں یا مریم نواز کے ساتھ بیانیے کے ساتھ چلیں۔
شہبازگل نے کہا کہ پاکستان کوخطرہ کووزیر اعظم یا کسی اورسے نہیں بلکہ آپ کی کرپشن اورلوٹ مارسے ہے۔ نواز شریف کرپشن پرعدالت سے سزایافتہ ہیں وہ جیل کے دورے پر نہیں گئے ہیں۔
ترجمان وزیر اعلیٰ نے حمزہ شہبازپر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی ماسٹرخودنیب کی تحویل میں ہیں،اپنی چوری کاجواب عدالتوں میں دیں۔ن لیگ کی حکومت میں پنجاب میں غریب آدمی کی حالت بدسے بدترہوئی۔اطمینان رکھیں آپ وزیراعظم کے احتساب کمیشن سے نہیں بچ پائیں گے۔