اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں قوم کی تقدیر ، معاشی مستقبل کے متعلق فیصلے ہوتے ہیں ، پارلیمنٹ کے لیے پیپلزپارٹی نے بڑی قربانیاں دی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوان میں ہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں ، پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے جیل گئے اور کوڑے بھی کھائے ، ایم این ایز کو ایوان میں لانا سپیکر صاحب آپ کا اختیار ہے ، احتجاج اور حکومت پر سخت تنقید کرنا اپوزیشن کا کام ہے ،وزیراعظم کو اپوزیشن کی تنقید بالکل پسند نہیں ہے ۔
آپ کے نئے پاکستان میں کسی کو آزادی حاصل نہیں ہے ، پارلیمنٹ میں قوم کی تقدیر اور معاشی مستقبل کے متعلق فیصلے ہوتے ہیں ، جمہوریت کے لیے پاکستانی قوم نے عظیم قربانیاں دیں ، ایوان قوم کی نمائندگی کرتا ہے ، قوم نے ڈکٹیٹروں کو ہمشیہ رد کیا ہے ، افسوس ہے پی ٹی آئی کا سربراہ ایوان میں بیٹھنا پسند نہیں کرتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ آپ نے پوچھے بغیر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے ، تاریخ میں لکھا جائے گا ، نئے پاکستان میں عوام بھی آزاد نہیں ، نہ ہی سیاست اور صحافت آزاد ہے ، سلیکٹڈ لفظ غیر پارلیمانی نہیں لیکن آپ کی مرضی ہے ، پارلیمنٹ میں قوم کی تقدیر ، معاشی مستقبل کے فیصلے ہوتے ہیں ۔
ہمیں آمروں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔سپیکر صاحب ہمیں کسی قسم کی سنسرشپ قبول نہیں یہ کیسا ایوان ہے جس میں اراکین کو بولنے کی آزادی نہیں ہے ، پارلیمنٹ کے لیے وزیراعظم نے بڑی قربانیاں دی ہیں ۔