قطر کا پاکستان میں 3 ارب قطری ریال کی سرمایہ کاری کا اعلان

02:43 PM, 24 Jun, 2019

دوحہ: قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی ہدایت پر قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے پاکستان میں تین ارب قطری ریال کی سرمایہ کاری اعلان کیا جو ڈپازٹ اور ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کی صورت میں ہو گی۔

قطری نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری 9 ارب ڈالر کی ہو گی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی گزشتہ ہفتے دو روزہ دورے پر پاکستان آئے اس دوران پاکستان اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

مزیدخبریں