کراچی :ماڈل و اداکارہ عروہ حسین نے کہا ہے کہ فرحان سعید میرے اچھے شوہر ہی نہیں بلکہ بہترین دوست بھی ہیں، ہمار ا رشتہ اب بہت مضبوط ہوچکا ہے۔
انہوں نے ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوبز کی فیلڈ میں فنکار ایک دوسرے کے ساتھ مختلف پراجیکٹس کرتے ہیں اور فنکاروں کے ایک دوسرے کے ساتھ اچھے تعلقات کو کوئی اور رنگ دینا درست نہیں۔
گلوکار فرحان سعید کا کہنا تھا کہ اب ملکی فلموں میں استحکام آرہا ہے، ہماری فلم ٹچ بٹن 70 فی صد مکمل ہوچکی ہے باقی کام کراچی اور برطانیہ میں مکمل کریں گے۔