ورلڈ کپ میں 15 وکٹیں،محمد عامر بہترین باﺅلر بن گئے

ورلڈ کپ میں 15 وکٹیں،محمد عامر بہترین باﺅلر بن گئے

لندن: چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے بعد مسلسل آﺅٹ آف فارم نظر آنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ وہ ورلڈ کلاس باﺅلر ہیں جبکہ ورلڈ کپ میں وہ اب تک سب سے زیادہ 15 وکٹیں حاصل کرنے والے باﺅلر بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے قبل عامر کی وکٹوں کی تعداد 13 تھی جو دو وکٹوں کے اضافے کے ساتھ 15 ہوگئی ہے۔فہرست میں جوفرا آرچر اور مچل سٹارک کی بھی 15، 15 وکٹیں ہی ہیں تاہم عامر کا اکانومی ریٹ دونوں سے بہتر ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف عامر نے ہاشم آملہ اور کپتان فاف ڈوپلیسی کو آو¿ٹ کیا۔آسٹریلیا کے خلاف میچ میں عامر پانچ وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں۔

شائقین امید کررہے ہیں کہ عامر کی باﺅلنگ فارم اسی طرح جاری رہے گی اور وہ آگے آنے والے میچز میں بھی اسی طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔