فضل الرحمان کا اپوزیشن رہنماؤں کو فون، اے پی سی میں شرکت کی دعوت

10:49 AM, 24 Jun, 2019

اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو ٹیلی فون کر کے 26 جون کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔

شہباز شریف اور مریم نواز سے بھی مولانا فضل الرحمان نے ٹیلی فونک رابطہ کر کے اے پی سی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بھی رابطہ کیا۔

جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ نے اسفند یار ولی، حاصل بزنجو اور محمود اچکزئی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے حکومتی اتحادی اختر مینگل سے بھی رابطے کی کوشش کی تاہم اختر مینگل کے ملک سے باہر ہونے کے باعث رابطہ نہ ہو سکا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے اختر مینگل کے قریبی حلقوں نے اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزیدخبریں