اسلام آباد:انتخابی اکھاڑے میں اتارنے کیلئے پی ٹی آئی نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ۔نئی فہرست میں تحر یک انصاف نے ن لیگ اور دیگر جماعتوں سے وفاداریاں بدلنے والوں کو نواز دیا۔ٹکٹ حاصل کرنے کی دوڑ میں شاہ محمود قریشی کے مقابلے میں جہانگیر ترین گروپ بازی لے گیا.ٹکٹوں کیخلاف احتجاج کرنے والے کھلاڑی بدستور نظر انداز ہوئے جبکہ لاہور سے ولید اقبال کو پریس کانفرنس کے باوجود ٹکٹ نہ مل سکا۔
یہ بھی پڑھیں:
پی ٹی آئی نے وہاڑی سے پہلے جٹ فیملی کو ٹکٹ دیئے، پھر واپس لے لئے، این اے ایک سو باسٹھ میں اب عائشہ نذیر کے بجائے خالد چوہان اور پی پی دو سو انتیس میں نذیر جٹ کی جگہ ہمایوں افتخار امیدوار ہونگے۔بڑے کھلاڑیوں نے ملتان میں بھی یوٹرن کی رِیت دہرا دی۔ این اے ایک سو چون میں پہلے سکندر بوسن کو نامزد کیا پھر لال جھنڈی دکھا دی۔ این اے چوہتر سیالکوٹ سے بیرسٹر منصور کو جاری ٹکٹ غلام عباس کے نام ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
این اے اکیاسی اور پی پی ستاون گوجرانوالہ میں بھی نامزدگیاں واپس لے لی گئیں۔ این اے 80 میں خواجہ صالح کی جگہ صدیق مہر میدان میں آ گئے۔ پی پی ستاون میں نعمان چھٹہ کے بجائے چودھری محمد علی امیدوار بن گئے۔ این اے بانوے ،ساہیوال سرگودھا کا ٹکٹ بھی ظفر قریشی کے بجائے قاسم سیالوی کو تھما دیا گیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں