میرٹ پرپارٹی ٹکٹس دیے ، ٹکٹس نہ ملنے والوں سے معذرت چاہتا ہوں، عمران خان

07:18 PM, 24 Jun, 2018

میانوالی : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگلے ڈیڑھ ہفتے میں پارٹی منشور کراعلان کردیں گے،پی ٹی آئی جیسا منشور کسی جماعت کا نہیں ہوگا، میرٹ پرپارٹی ٹکٹس دیے جبکہ شریف فیملی اور زرداری نے رشتہ داروں کوٹکٹس دیے۔ٹکٹس نہ ملنے والوں سے معذرت چاہتا ہوں۔

2018ءکی الیکشن مہم کا آغاز کرتے ہوئے میانوالی میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ میانوالی وہ ضلع تھا جومیرے ساتھ تب کھڑا ہوا،جب پاکستان میں میرے ساتھ کوئی کھڑا نہیں تھا۔جب لوگ تحریک انصاف کو دیوانے کا خواب کہتے تھے۔کہتے تھے عمران خان سیاست نہیں آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2002ءکے الیکشن میں ایک سیٹ جیتی تھی۔ابھی میں 1997ئکے کارکنان کومل رہا تھا جوتب چھوٹے چھوٹے تھے اب سفید بال آگئے ہیں۔اگر میں وہ سیٹ نہ جیتتاتوپتا نہیں تحریک انصاف بنتی یا نہ بنتی۔لیکن آج پاکستان کی سب سے بڑی جماعت تحریک انصاف ہے۔انہوں نے کہا کہ میں میانوالی کوخراج تحسین پیش کرنا چاہتاہوں۔میں نے جو2002 میں وعدے کیے تھے ہم میانوالی کونہیں ملک کوبدلیں گے۔


انہوں نے کہا کہ مجھ پرٹکٹس دینے کیلئے بڑا پریشر تھا۔میرے میانوالی میں رشتہ دار سب ٹکٹ مانگ رہے تھے۔فرق کیا ہے۔شریف فیملی اور آصف زرداری نے رشتہ داروں کوٹکٹس دیے، لیکن ہم نے سروے کروا کے ٹکٹس دیے۔انہوں نے کہا کہ جن کارکنان کوٹکٹس نہیں ملے۔مجھے تکلیف ہے جن لوگوں کوٹکٹس نہیں ملے۔میں ان سب سے معذرت چاہتا ہوں۔ساڑھے چار ہزار لوگوں نے ٹکٹس کیلئے اپلائی کیا۔لیکن ٹکٹس صرف 500لوگوں کودینے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کس نے کہا تھا تین مہینے میں لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تومیرانام بدل دینا میرا نام شہبازشریف نہیں ہوگا۔دونوں شریف بھائیوں نے کہا کہ ہم نے لوڈشیڈنگ ختم کردی ہے؟ شہبازشریف کہتا کہ ہم نے بجلی بنا دی۔اب نگراں حکومت جانے۔شہبازشریف بجلی بناکرشاپنگ بیگ میں لے گئے؟احسن اقبال باربار کہتا تھا ہم تجربہ کار ٹیم لے کرآرہے ہیں۔ہم ملک کے مسئلے حل کریں گے۔ 40ارب روپے کے اشتہار دیے۔پاکستان کی تاریخ میں اتنا قرض نہیں تھا جتنا یہ دونوں بھائی قرض چڑھا کرگئے۔2013ئ میں پاکستان کاقرض 13ہزار ارب ، جبکہ 5سالوں میں قرض 27ارب ہوگیا ہے۔2008ء تک 60سالہ تاریخ میں جوقرضہ تھا وہ صرف 6ہزار ارب تھا۔

عمران خا ن نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیٹے پاکستان سے بھاگے ہوئے ہیں۔شہبازشریف کے پاس 56کمپنیاں ہیں۔ہر کمپنی میں کرپشن کی جاتی ہے۔اسحاق ڈار دبئی میں ، خواجہ سعد رفیق پیراگون سٹی میں کرپشن، خواجہ آصف دبئی کی کمپنی میں نوکری کرتا رہا۔

مزیدخبریں