پڑھیے حکمران طبقے نے قومی دولت پر کیسے ڈاکہ ڈالا: عمران خان کا برطانوی رپورٹ پر ٹوئٹ

پڑھیے حکمران طبقے نے قومی دولت پر کیسے ڈاکہ ڈالا: عمران خان کا برطانوی رپورٹ پر ٹوئٹ
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: برطانوی میڈیا رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمران طبقے نے قوم کی دولت پر کیسے ڈاکہ ڈالا اس حوالے سے مزید پڑھیے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کیلئے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سربراہ پی ٹی آئی نے برطانوی میڈیا ڈیلی میل کی ایک خبر کو سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیا اور اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 'مزید پڑھیے کیسے کرپٹ حکمرانوں اور ان کے خاندانوں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے پاکستانی قوم کی دولت پر ڈاکہ ڈالا'۔

یہ بھی پڑھیں:صرف پارٹی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیا لیکن سیاست نہیں چھوڑی: پرویز مشرف

برطانوی میڈیا رپورٹ میں لندن کے علاقے مے فیئر میں موجود ایون فیلڈ پراپرٹیز کا ذکر کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ وہاں موجود 4 فلیٹس شریف خاندان کی ملکیت میں ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف 1993 سے جب بھی وہ لندن آتے ہیں تو اِنہیں فلیٹوں میں قیام کرتے ہیں جن کی مالیت کم از کم 7 ملین پاؤنڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن نے چودھری نثار کے مقابلے میں امیدوار نہ لانے کا فیصلہ کر لیا

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت میں زیرسماعت تین ریفرنسز میں سے ایک لندن پراپرٹیز سے متعلق ہے جو ٹرائل کے آخری مرحلے میں ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں