ٹکٹوں کی تقسیم سے ناراض سابق ایم پی اے رائے اعجاز کھرل نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

ٹکٹوں کی تقسیم سے ناراض سابق ایم پی اے رائے اعجاز کھرل نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا
کیپشن: سکرین شاٹ

فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے رائے اعجاز کھرل نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے،انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم پرتحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا ہے،رائے اعجاز کھرل نے این اے 103سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کیلئے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے رائے اعجاز کھرل نے فیصل آباد میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 103سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے پارٹی منشور سے ہٹ کرانتخابی ٹکٹیں تقسیم کیں۔ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم پرتحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ واضح رہے تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی بندربانٹ پرنظریاتی کارکنان سراپا احتجاج ہیں۔ پارٹی کارکنان نے دوسری جماعتوں کے الیکٹیبلز کو ٹکٹس دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ نظریاتی کارکنان نے عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:صرف پارٹی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیا لیکن سیاست نہیں چھوڑی: پرویز مشرف
دوسری جانب تحریک انصاف نے اپنے مضبوط ترین امیدواروں عائشہ نذیر جٹ اور ان کے والد کو دیے گئے ٹکٹ منسوخ کردیے۔ بورے والا کے حلقہ این اے 162، پی پی 229، پی پی 230 سے بالترتیب عائشہ نذیر جٹ، چودھری نذیر جٹ اور عبدالحمید بھٹی کو دی گئی پارٹی ٹکٹس کینسل کردی گئی ہیں۔ آنے والے دنوں میں ان سیٹوں پر نئے امیدواروں کا فیصلہ کیا جائے گا۔ان رہنماﺅں کے ٹکٹس پارٹی کارکنوں کے احتجاج اور عائشہ نذیر جٹ کے اقامہ منظر عام پر آ جانے کے باعث منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن نے چودھری نثار کے مقابلے میں امیدوار نہ لانے کا فیصلہ کر لیا
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ حتمی فہرست جاری کرنے سے پہلے مکمل چھان بین کروں گا،ایک ہفتے میں ٹکٹوں کی تقسیم پرمکمل انکوائری کی،کہیں میرٹ کی خلاف ورزی ہوئی تودرست کیا جائےگا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزٹکٹوں کی تقسیم پرناراض ارکان کوٹویٹر پراپنے پیغام میں کیا تھا۔ دوسری جانب تحریک انصاف میں انتخابی ٹکٹس کی تقسیم کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ کے بہت کم فیصلے تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کا کلثوم نواز کی طبیعت بہتر ہونے تک پاکستان نہ جانے کا اشارہ
پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈز نے تمام حلقوں کے ٹکٹس فائنل کرلیے ہیں، جبکہ حتمی اعلان 24 جون کوہوگا۔ اسی طرح تحریک انصاف نے پارلیمانی بورڈ25 جون کوتحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پارلیمانی بورڈ تحلیل ہونے کے بعد اختیارعمران خان کے پاس چلا جائے گا۔ الیکشن کمیشن میں ٹکٹیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 29 جون ہے۔ پی ٹی آئی28 جون تک ملک بھرمیں امیدواروں کوٹکٹیں جاری کردے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں