نیودہلی: دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے بھارت میں خواتین کی ڈسپلے پکچر کی سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا۔ اب بھارت میں خواتین کی تصاویر کو ڈاو¿نلوڈ نہیں کیا جاسکے گا۔
فیس بک انتظامیہ نے بھارت میں خواتین کی تصاویر کی سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا ہے۔ اب خواتین کی پروفائل پکچر کو ڈاو¿نلوڈ نہیں کیا جاسکے گا۔ اس نئے فیچر کے بعد پروفائل پکچر پر ایک نیلی لائن نظرآے گی، جس کی موجودگی میں تصویر کوڈاو¿نلوڈ کیا جاسکے گا اور نہ ہی ٹیگ یا شئیر کیا جاسکے گا۔یہ فیچر مرد و خواتین دونوں کی وال پر موجود ہوگا۔