پاراچنار:جمعے کے دن پاراچنار میں ہونے والے بم دھماکے میں ہلاکتوںمیں خاطر خواہ اضافہ ہو ا ہے۔مختلف اطلاعات کے مطابق کل جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 25تھی جو کہ اب بڑھ کر57ہوچکی ہے۔
جمعے کے دن یکے بعد دیگرے مختلف شہروںمیںہونے والے حملوں میں اموات کی تعداد میں اضافے کا امکان بتایا جا رہا ہے۔
کوئٹہ میں کاربم دھماکے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد کُرم ایجنسی سے متصل قصبے کی ایک مین مارکیٹ میں دو بم دھماکے ہو ئے۔پہلا دھماکہ 5بجے کے قریب طوری مارکیٹ میں ہو ااوردوسرا دھماکہ تب ہوا جب پہلے دھماکے میں ہونے والے زخمیو ں کی مدد کیلئے ریسکیو ٹیمز اپنا کام کر رہیں تھیں۔رپورٹس کے مطابق القدس دن کے موقع پر نکالی جانے والی ریلی اس حملے کا نشانہ تھی۔ ریلی میں شریک افراد نے جب افطری کیلئے مارکیٹ کا رخ کیا توپہلا دھماکا ہوا اوردوسرا دھماکا تب ہوا جب پہلے دھماکے میں زخمی ہونےوالوں کی مدد کیلئے ریسکیو ٹیمز اور راہگیروں نے مدد کیلئے کارروائیاں شروع کیں۔ دھماکے کے فوراََ بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
گزشتہ روز ہونے والے حملوں کی لہر کے بعد آرمی چیف کا بھی بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے دہشتگرد اپنی بزدلا نہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے۔
ُپارااچنار بم دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 57ہوگئی
06:48 PM, 24 Jun, 2017