مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا پتہ چل گیا، ساتھیوں کیساتھ دبئی میں موجود

مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا پتہ چل گیا، ساتھیوں کیساتھ دبئی میں موجود

لاہور: ذرائع کے مطابق مسجد قاسم علی خان کے مہتمم مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا پتہ چل گیا ہے۔ شہاب الدین پوپلزئی 22 جون کو اسلام آباد سے دبئی گئے تھے۔ مفتی شہاب الدین پوپلزئی اور کمیٹی رکن خیر البشر دبئی میں ان کے ہمراہ ہیں اور وہ 2 اگست کو وطن واپس آئیں گے۔

 اس سے پہلے میڈیا میں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ مفتی شہاب الدین اسلام آباد سے پشاور جاتے ہوئے راستے میں غائب ہو گئے تھے جبکہ مسجد قاسم علی خان کی کمیٹی کے اہم رکن مولانا خیرالبشر سمیت کئی ممبران کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ پولیس کی جانب سے کمیٹی کے دیگر ارکان کیخلاف بھی کریک ڈاون شروع کئے جانے کی خبریں بھی ملک بھر میں گردش کر رہی ہیں۔

یاد رہے عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مسجد قاسم علی خان کی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام کو منعقد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں