چودھری نثار کا پاک فوج، رینجرز اور ایف سی حکام سے ٹیلیفونک رابطہ

01:55 PM, 24 Jun, 2017

اسلام آباد: وزیر داخلہ چودھری نثار نے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید سے بات کی۔ آئی جی ایف سی بلوچستان میجرجنرل ندیم انجم سے بھی رابطہ ہوا۔

کوئٹہ، پارا چنار اور کراچی میں دہشت گردی کے واقعات پر تبادلہ خیال کیا اور تحقیقات میں پیش رفت کی تفصیل حاصل کیں۔ انہوں نے سرحد پار دہشت گردوں کی کمین گاہوں پر انگلی اٹھائی اور پاک افغان سرحد کھلتے ہی دہشت گردی کے واقعات پر حیرانی کا اظہار بھی کیا۔

وزیر داخلہ نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ عید سے قبل دہشت گرد کاروائیوں کا مقصد بے یقینی کی کیفیت پیدا کرنا اور افراتفری پھیلا نا ہے۔ دوسری جانب وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سولہ اور سترہ جون کو کوئٹہ اور پارا چنار میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کی اطلاع متعلقہ محکموں کو دے دی گئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں