پشاور: پولیس نے پشاور کے علاقے چمکنی میں رات گئے دہشت گردوں کی موجودگی پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد مقابلہ شروع ہوا ور مقابلے کے دوران فوج کو طلب کر لیا گیا تھا۔ آرمی جوانوں نے دہشت گردوں کو ٹھکانے لگانے کے بعد سرچ آپریشن کیا اور عمارت کو کلئیر قرار دیا اور عمارت پر پاکستان کا قومی پرچم بھی لہرایا گیا۔
سی سی پی او پشاور طاہر خان نے آپریش ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے اور 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جبکہ دہشت گردوں کے قبضے سے 600 سے زائد ڈیٹونیٹر، بارودی مواد اور خودکش جیکٹس بنانے کا سامان، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر، دستاویزات، موبائل فونز، حساس مقامات کی ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہوئیں۔
سی سی پی او پشاور نے کہا تحقیقات جاری ہیں کہ دہشت گرد یہاں کتنے عرصے سے مقیم تھے اس کا پتہ چلایا جائے گا۔ ہلاک دہشت گرد چند روز قبل پولیس پر حملے میں بھی ملوث تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں