خلیجی تنازع ایک فیملی معاملہ ہے انھیں آپس میں ہی حل کرنا چاہیے، وائٹ ہاؤس

12:24 PM, 24 Jun, 2017

واشنگٹن: امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ قطر اور اس کے خلیجی ہمسایہ ممالک کے درمیان جاری تنازع ایک فیملی معاملہ ہے اور اس معاملے میں جو چار ممالک ملوث ہیں ہمارا ماننا ہے کہ انھیں آپس میں ہی حل کرنا چاہیے۔ یہ بات پریس سیکریٹری شان سپائسر نے یہ بات صحافیوں کو ایک آف کیمرہ بریفنگ کے دوران کہی ہے ۔

یاد رہے کہ حال ہی میں چھ عرب و خلیجی ممالک نے قطر پر دہشت گرد گروپوں کی مدد کرنے اور خطے کو غیر مستحکم کرنے کے الزامات لگاتے ہوئے اس سے تعلقات منقطع کیے ہیں جبکہ قطر ان الزامات سے انکار کرتا ہے۔

تعلقات کی بحالی کے لیے ان ممالک کی جانب سے پیش کیے گئے مطالبات میں ٹی وی چینل الجزیرہ اور ترک فوجی اڈے کی بندش کے علاوہ ایران سے تعلقات میں کمی کا مطالبہ بھی شامل ہے اور ان پر عملدرآمد کے لیے قطر کو دس دن کا وقت دیا گیا ہے۔

اس تنازع میں قطر کے خلاف کارروائی کرنے والے تمام عرب ممالک امریکہ کے انتہائی قریب ہیں تاہم ابھی تک ان مطالبات کے حوالے سے امریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن نے باضابطہ طور پر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں