کوئٹہ:کوئٹہ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریفک اہلکار کو کچلنے والیرکن بلوچستان اسمبلی مجیدخان اچکزئی کو گرفتار کرلیاگیاہے۔کوئٹہ کے جی پی او چوک پر فرائض انجام دینے والے سب انسپکٹرحاجی عطااللہ کوکچلنے والے ایم پی اے مجیدخان اچکزئی کوپولیس نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق رکن بلوچستان اسمبلی مجید خان اچکزئی کو تھانہ سول لائن منتقل کرتے ہوئے ان پر مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل،اقدام قتل اور 7 اے ٹی اے کی نئی دفعات بھی شامل کی گئیں ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل سب انسپکٹر حاجی عطااللہ جی پی او چوک پر ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ انہیں ایم پی ایمجیدخان اچکزئی کی گاڑی نے ٹکر ماری تھی جس سے وہ شدید زخمی ہوئے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق حاجی عطااللہ فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ جان کی بازی ہار گئے تھے۔ وقوعے سے ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار کو زخمی کرنے کے بعد وہ اپنی گاڑی سے اتر کے آئے اور بعد ازاں انہیں اسپتال میں بھی دیکھا گیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں