چین: صوبہ سیچوان میں لینڈ سلائیڈ، 100 افراد دب گئے

10:55 AM, 24 Jun, 2017

بیجنگ: چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی صوبے سیچوان میں لینڈ سلائیڈ میں کم از کم ایک سو افراد دب گئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق لینڈ سلائیڈ میں کم از کم 40 مکانات تباہ ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے پہاڑی کا ایک حصہ ٹوٹ کر گرا جس کے باعث لینڈ سلائیڈ ہوئی۔ حکام نے ریسکیو کا کام شروع کر دیا۔ چین کے اخبار پیپلز ڈیلی نے تصاویر شائع کی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھاری مشینری سے پتھروں کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔

حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈ سے دریا کا دو کلومیٹر کا حصہ بھی بلاک ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ چین کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ کا خطرہ رہتا ہے خاص طور پر شدید بارشوں کے دوران میں اس طرح کے واقعات زیادہ رونما ہوتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں