ممبئی: بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ میگھنا گلزار کی فلم ’’راضی ‘، میں پاکستانی آرمی آفیسر کی بیوی کا کردار ادا کریں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ فلم ’’بدریناتھ کی دلہنیا‘‘ کی ریلیز کے 4 ماہ کے بعد ہدایتکار میگھنا گلزار کی فلم میں نظر آئیں گی جس میں عالیہ کشمیری لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو پاکستانی آرمی آفیسر وکی کوشال سے شادی کرتی ہے ۔ واضح رہے عالیہ بھٹ نے پہلے پہل اس کردار کو کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا تھا تاہم فلم میں اپنا جاندار رول پسند آنے کے بعد انہوں نے پاکستانی آرمی آفیسر کی بیوی کا رول ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
فلم کی کہانی ہریندر سکا کے ناول ’’کالنگ سہمت‘‘ پر مبنی ہے۔جاسوسی اور تھرلر پر مبنی فلم کی شوٹنگ کشمیر اور پنجاب میں شروع کر دی گئی ہے جو جولائی میں مکمل کی جائے گی جبکہ ممبئی میں بھی فلم کے کچھ حصے کی شوٹنگ کی جائے گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔