دسمبر تک  اکثریت مل جائےگی اور تحریک انصاف حکومت میں ہوگی:اسد قیصر

11:02 PM, 24 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کاکہنا ہےکہ  دسمبر تک  اکثریت مل جائےگی اور تحریک انصاف حکومت میں ہوگی۔

اسد قیصر نے نجی ٹی وی پرگفتگو میں کہاکہ  دسمبر تک  اکثریت مل جائےگی اور تحریک انصاف حکومت میں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ملک میں حالات انارکی کی طرف جارہے ہیں، جو باتیں خواجہ آصف نے کی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ ہماری بھوک ہڑتال علامتی ہے، اصل بھوک ہڑتال تب کریں گے جب عمران خان ہڑتال کریں گے۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نواز شریف اور شہبازشریف کے درمیان جب کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان بھی اختلافات ہیں۔

مزیدخبریں