افغان شہریوں کو پاسپورٹ جاری کرنے میں ملوث تین ملزمان گرفتار

افغان شہریوں کو پاسپورٹ جاری کرنے میں ملوث تین ملزمان گرفتار

 اسلام آباد:افغان شہریوں کو پاسپورٹ جاری کرنے میں ملوث تین ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ایف آئی اے نے افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پشاور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کیاگیا جن کی شناخت رحمت اللہ، طارق جاوید اور ابوبکر کے ناموں سے ہوئی۔


ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ فراہم کرنے میں ملوث تھے اور بھاری رقوم کے عوض غیر ملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ بنا کردیتے تھے۔

مصنف کے بارے میں