لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دار بانی پی ٹی آئی عمران خان ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دار بانی پی ٹی آئی عمران خان ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے قیدی نے آئی ایم ایف کے ساتھ عوام دشمن معاہدہ کیا تھا۔ پاکستان میں ٹک ٹاک پر سب سے پہلے انٹرنیشنل فراڈیہ اور بہروپیا ہی آیا تھا،جن کے لیڈر نے ٹک ٹک پر مقابلے جنت مرزا سے کیے وہ مریم نواز کو طعنے دے رہے ہیں۔ مریم نواز نے تین ماہ میں تعلیم سمیت تمام شعبوں میں مہنگے پروجیکٹ متعارف کروائے ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کےغنڈوں نے آج پھر طاہر انجم پر حملہ کیا ہے، ان کےخلاف اگر کارروائی ہوئی تو انہوں نے مگر مچھ کے آنسو بہانے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے تین ماہ میں تعلیم، صحت، انفرا سٹرکچر سمیت تمام شعبوں میں مہنگے پراجیکٹ متعارف کروائے ہیں۔