علامتی بھوک ہڑتال کو احتجاجی تحریک میں بدلیں گے:  ملک احمد خان بھچر 

07:40 PM, 24 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر  کا کہنا ہے کہ   علامتی بھوک ہڑتال کو احتجاجی تحریک میں بدلیں گے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ    علامتی بھوک ہڑتال کو احتجاجی تحریک میں بدلیں گے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے  کہا کہ بھوک ہڑتالی کیمپ میں ہمارے ارکان اور رہنماؤں نے شرکت کی، خواتین سمیت فارم 45 ارکان نے شرکت کی۔

 اس حتجاج کو مزید بڑھائیں گے۔ ہماری عوامی اسمبلی اور احتجاج جاری رہے گا یہ ہمارا ابتدائی احتجاج ہے۔ 50 ہزار لاہور کے لوگ علامتی بھوک ہڑتال کے لئے تیار ہیں۔

مزیدخبریں