کراچی:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کاکہنا ہےکہ 26 جولائی کو حکومت نے اگر دھرنے کا راستہ روکا تو یہ دھرنا حکومت گراؤ تحریک میں تبدیل ہو جائے گا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کراچی بار میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26 جولائی کو حکومت نے اگر دھرنے کا راستہ روکا تو یہ دھرنا حکومت گراؤ تحریک میں تبدیل ہو جائے گا۔
آئی پی پیز کے دھندے سے ہزاروں ارب روپے کھائے گئے، 25، 25 سال کے لئے کئے گئے معاہدوں کو نہیں مانتے۔ہم آئی پی پیز کے معاہدے کو قبول نہیں کرتے، نئے سرے سے معاہدے ہونے چاہئیں۔ وقت آگیا ہے لوگ اب گھروں سے انصاف کیلئے نکلیں۔ یہ بجلی کے بل نہیں ایٹم بم ہیں، کسی صورت میں ظالمانہ ٹیرف قبول نہیں ہے۔ ریلیف کوئی نہیں دلوائے گا عوام کو خود نکلنا ہوگا۔ کے الیکٹرک کا ظلم اس شہر پر مسلط کیا گیا ہے، اس کیخلاف بھی نکلنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے سیاسی جدو جہد کریں۔ ہم سے وہ پیمنٹ بھی لے کی جاتی ہے جو بجلی ہم نے استعمال بھی نہیں کی ہوتی۔ لوڈشیڈنگ کا بہانہ بنا کر ہمیں آئی پی پیز کے حوالے کردیا گیا۔ ایسا کونسا معاہدہ کیا گیا ہے جس کو اب ختم نہیں کیا جاسکتا۔ چند لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے اس طرح کے معاہدے کئے گئے ہیں۔
ا نہوں نے کہاکہ کل گوجرانوالہ میں 2 بھائیوں کے جھگڑے کا واقعہ رونما ہوا۔ اب تو تاجر بھائیوں کی بھی چیخیں نکل رہی ہیں۔ تمام جماعتیں کے الیکٹرک مافیا کو سپورٹ کرتی ہیں، صرف جماعت اسلامی اس کیخلاف ہے۔