دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری، پاکستان کونسے نمبر پر

 دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری، پاکستان کونسے نمبر پر

اسلام آباد:دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی  ہے۔  فہرست میں سنگاپور کے پاسپورٹ کو دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا اس پاسپورٹ کے حامل دنیا کے 195 ممالک تک بغیر ویزے کے پہنچ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہینسلے پاسپورٹ انڈیکس ہر سال دنیا کے تمام ممالک کے پاسپورٹس کی ویزا فری انٹری یا ویزا آن آرائیول بنیاد پر درجہ بندی کرتا ہے۔

سنگاپور کا پاسپورٹ فہرست میں پہلے نمبر پر ہے، جس کے ذریعے ایک سو پچیانوے ممالک کا سفر بنا کسی ویزا کیا جاسکتا ہے۔علاوہ ازیں دوسرے نمبر پر جاپان فرانس، جرمنی، اٹلی اور سپین کے پاسپورٹس ہیں۔ برطانوی پاسپورٹ چوتھے اور امریکی پاسپورٹ آٹھویں نمبر پر ہے۔
فہرست میں سب سے آخر میں 103 واں نمبر افغانستان کا ہے۔ پاکستان 100 ویں نمبر پر یمن کے ساتھ براجمان ہیں جس کے بعد عراق، شام اور افغانستان ہیں۔

مصنف کے بارے میں