اسلام آباد: اے آئی ٹیکنالوجی روز بروز ترقی کرتی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا پر پاکستان کی پہلی اے آئی سوشل میڈیا انفلوئنسر کے چرچے ہورہے ہیں۔ یہ بات پاکستانیوں کے لیے واقعی اعزاز کی ہے۔
مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی سوشل میڈیا انفلوئنسر شبنم کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ان کی دلکش اور خوبصورت تصاویر موجود ہیں جن میں اُنہیں پاکستان کے شمالی علاقے جیسے سکردو اور کشمیر میں دیکھا جاسکتا ہے۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں شبنم کو مشرقی ملبوسات کے علاوہ، مغربی لباس میں بھی دکھایا گیا ہے جبکہ کچھ تصاویر میں وہ جِم کے لباس میں ملبوس ہیں۔
شبنم کی انسٹاگرام بائیو میں انہیں اسلام آباد کی رہائشی اور لاہور یونیورسٹی مینجمنٹ سائنس کی ‘ایم بی اے’ کی طالبہ بتایا گیا ہے، اس کے علاوہ، شبنم فٹنس ٹرینر، ماڈل اور فوڈی (مختلف پکوان کھانے کی شوقین) بھی ہیں۔
اے آئی انفلوئنسر شبنم کے انسٹاگرام ہینڈل پر فالوورز کی تعداد تین ہزار سے زائد ہے جبکہ انہوں نے 22 معروف پاکستانی فنکاروں کو فالو بھی کیا ہوا ہے۔
شبنم کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نہ صرف حیران ہوئے بلکہ اُنہوں نے شبنم کے تخلیق کار کی محنت کو بھی سراہا۔