بانی پی ٹی آئی ملک پر حملہ آور ہوئے، یہ اعتراف کا وقت نہیں سزا کا وقت ہے: مریم اورنگزیب

 بانی پی ٹی آئی ملک پر حملہ آور ہوئے، یہ اعتراف کا وقت نہیں سزا کا وقت ہے: مریم اورنگزیب

لاہور: سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب  کاکہنا ہےکہ  بانی پی ٹی آئی ملک پر حملہ آور ہوئے، یہ اعتراف کا وقت نہیں سزا کا وقت ہے۔سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب   نے پریس کانفرنس میں  کہا کہ   بانی پی ٹی آئی ملک پر حملہ آور ہوئے، یہ اعتراف کا وقت نہیں سزا کا وقت ہے۔

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اعتراف کیا ہے کہ 9مئی کی کال میں نے دی تھی، بانی پی ٹی آئی کے9مئی کال سے متعلق اعتراف پر حیرانی نہیں ہوئی۔ان کاکہنا تھا کہ   مجرم کو قانونی لاڈلہ نہیں بنایا جاسکتا، بانی پی ٹی آئی کے اعتراف کے باوجود سزا میں سستی کی جارہی ہے، اعتراف کرنے والے کو سزا سنائی جانی چاہیئے۔


مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عارف علوی نے چڑھائی کرنے کا کہا،سپریم کورٹ کے باہر گندے کپڑے دھوئے گئے۔2018 میں آرٹی ایس بٹھا کر اسی شخص کو مسلط کیاگیا،یہ شخص ملک کو ڈیفالٹ کرکے چلا گیا پھر آئی ایم ایف کو خط لکھا کہ مدد نہ کرو۔

ان کاکہنا تھاکہ سیاسی اور دہشت گرد جماعت میں فرق ہوتا ہے، سیاست کو گند سے پاک کرنا پڑے گا۔  انتشاری ٹولہ دوبارہ سے متحرک ہوگیا ہے، موصوف پولی گرافکس ٹیسٹ دینے کو تیار نہیں ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں 190 ملین پاؤنڈز سے نوجوانوں کی تعلیم کیلئے ٹرسٹ بنایا، سارے ریفرنسز جمع ہوچکے ہیں، اسی پر تحقیقات جاری ہیں، موصوف تحقیقات کیلئے تیار نہیں ہیں، اللہ کا شکر ہے موصوف نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف ملک کو ترقی دینے کی نیت سے آئے ہیں، وزیراعظم دن رات کام کررہے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز بھی عوام کے ریلیف کیلئے کام کررہی ہیں، انشاءاللہ پورے 5سال حکومت کریں گےاور ملک میں استحکام لائیں گے۔

مصنف کے بارے میں