اسلام آباد ہائیکورٹ: لاپتہ افراد کے کیسز کیلئے لارجر بنچ تشکیل

اسلام آباد ہائیکورٹ: لاپتہ افراد کے کیسز کیلئے لارجر بنچ تشکیل

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کے کیسز میں لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی کے سربراہی میں لارجر بنچ تشکیل  دیا گیا جس میں جسٹس طارق محمور جہانگیری اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی شامل ہوں گے، لارجر بنچ 30 جولائی سے لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرے گا۔

لارجر بنچ 30 جولائی سے لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرے گا۔


یاد رہے کہ احمد فرہاد کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ افراد کیسز کے لیے لارجر بنچ کی تشکیل تجویز کی تھی،  چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق لاپتہ کیسز کی سماعت کرنے والے لارجر بینچ میں شامل نہیں ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں