اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی آفیشل ویب سائٹ سے آرمی چیف اور ان کے خاندان کے خلاف باتیں کی گئیں۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مئی کو غدر مچانے والا ٹولہ آج نئے ہتھکنڈوں سے پاکستان کیخلاف وارداتیں کر رہا ہے۔پاکستان کے مفادات کو بچانے کرنے کیلئے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی آفیشل ویب سائٹ سے آرمی چیف اور ان کے خاندان کے خلاف باتیں کی گئیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ دہشتگردی کی حالیہ لہر میں ہمسایہ ممالک کا بھی کردار ہے۔جرمنی اور دیگر ممالک میں سفارتحانوں پر حملے افسوسنا ک ہیں۔ویزا فیس نہ لینےوالےممالک کی تعداد126ہوگئی ہے۔ویزا پالیسی میں نرمی سے ملک میں بڑے پیمانے پر معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔