واشنگٹن: پاکستان میں اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاری پر امریکا نے تشویش کا اظہار کر دیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی رپورٹس دیکھی ہیں۔قانون کی حکمرانی سمیت آئینی اور جمہوری اصولوں کی پرامن برقراری کی حمایت کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کے تحت مساوی انصاف، آزادی اظہار، پرامن اجتماع کی آزادی جیسے انسانی حقوق کا احترام ہو۔بحیثیت ترجمان جب کسی ترجمان کی گرفتاری دیکھتاہوں تو ذاتی طور پر پریشان ہوتاہوں۔