وزیر اعلیٰ پنجاب کا خانیوال میں خسرہ سے 6 بچوں کی اموات پر انکوائری کا حکم

12:33 PM, 24 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خسرہ کی مرض  سے بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر سخت ایکشن لے لیا، خانیوال میں خسرہ کے مشتبہ 6 بچوں کی اموات پر انکوائری کا حکم دے دیا۔ 

محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب نے خانیوال میں خسرہ کے مشتبہ 6 بچوں کی اموات پر پانچ افسران کی مجرمانہ غفلت، نااہلی اور لاپرواہی پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری شروع کردی ۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ملتان ڈاکٹر وسیم الحسن انکوائری آفیسرز مقرر  کر دیے گئے۔انکوائری افسران  60 روز میں رپورٹ مکمل  کریں گے ۔ابتدائی انکوائری میں پانچ افسران غفلت کے مرتکب پائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پیڈا ایکٹ کے تحت سابق اسی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خانیوال ڈاکٹر عبدالمجید ،سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خانیوال ڈاکٹر فضل الرحمان بلال ، سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خانیوال ڈاکٹر عالم شیر ، چائلڈ سپیشلسٹ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال خانیوال ڈاکٹر عدیل جبار اور ویکسی نیٹر بی ایچ یو حق نواز کبیر  والا خانیوال وقاص کے خلاف  انکوائری شروع کی گئی ہے ۔

مزیدخبریں