بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات، نئے کیسز میں گرفتاری روکنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری

12:16 PM, 24 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات اور نئے کیس میں گرفتاری سے بچنے کیلئے دائر درخواست پر وزارت داخلہ، ایف آئی اے،  پولیس اور نیب کو نوٹسسز جاری  کر دیے گئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔عدالت کا ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایت  جاری کی کہ وزارتِ داخلہ اور ایف آئی اے سے آئندہ سماعت تک تفصیلات لی جائے۔   عدالت کا اسٹیٹ کونسل کو ہدایت کی کہ  آئی جی اسلام آباد سے آپ تفصیلات لیکر عدالت کو جمع کرائے۔

 چیف جسٹس عامر فاروق  نے ریمارکس دیے کہ نیب کو میں نوٹس کرکے تفصیلات مانگ لیتا ہوں۔

بعد ازاں عدالت نے فریقین کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک کے لئے ملتوی کردی۔

مزیدخبریں