مسلم لیگ ن کا پارٹی ڈسپلن پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کا پارٹی ڈسپلن پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کا پارٹی ڈسپلن پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جلد بیٹھک ہوگی، وفاقی وصوبائی حکومت ایک ہی موقف کو لیکر چلیں گی۔پارٹی پالیسی اور  فیصلوں کے تمام حکومتی و جماعتی رہنما پابند ہوں گے۔

پارٹی ذرائع  کا کہنا ہے کہ کوئی ذاتی رائے نہیں چلے گی۔پارٹی موقف ہی اہم ہوگا، مسلسل خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا جا سکتا ہے۔تحریک انصاف پر پابندی پر مختلف موقف سامنے آنے پر فیصلہ کیا گیا جبکہ فوجی آپریشن پر بھی ن لیگ کے اندر مختلف آرا تھیں۔ 


وزیراعظم شہباز کی ہدایت پر  عطا تارڑ کے زیر صدارت میڈیا ٹیم کا اجلاس بلا لیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام میڈیا ٹیم، وزرا، پارلمنٹرین کو پہنچا دیا گیا۔میڈیا ٹیم کے تسلسل کے ساتھ اجلاس ہوں گے اور ٹی وی ٹاک شوز میں حصہ لینے والوں کی مانٹرنگ کی جائے گی۔ 

مصنف کے بارے میں